سوال
کیا نماز قضا ہو سکتی ہے؟ اور اسے کب اور کس وقت پڑھنا چاہیے؟
جواب
اگر کوئی شخص بھول جائے یا سو جائے اور اس کی نماز رہ جائے، تو جیسے ہی یاد آئے یا بیدار ہو، فوراً نماز ادا کر لینی چاہیے۔ اسی وقت کی ادائیگی قضا سمجھی جائے گی، اور وہی اس کا درست وقت ہوگا۔
البتہ، اگر قضا سے مراد سالوں یا مہینوں کی چھوٹی ہوئی نمازیں ہیں، تو ایسی نمازوں کو دہرانے یا "قضا عمری” پڑھنے کا کوئی ثبوت شریعت میں موجود نہیں ہے۔
(اہل حدیث سوہدرہ، جلد نمبر 6، شمارہ نمبر 6)