نمازیوں کی تعداد جتنی زیادہ ہو گی میت کو اتنا زیادہ فائدہ ہو گا
➊ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
ما من ميت يصلى عليه أمة من المسلمين يبلغون مائة كلهم يشفعون له إلا شفعوا فيه
”جس میت پر مسلمانوں کا ایک گروہ جن کا عدد سو (100) تک پہنچتا ہو نماز جنازہ پڑھے ، وہ سب اس کے لیے سفارش کریں تو اس (میت) کے حق میں ان کی سفارش قبول کر لی جاتی ہے ۔“
[مسلم: 947 ، كتاب الجنائز: باب من صلى عليه مائة شفعوا فيه ، نسائى: 75/4 ، ترمذي: 1029]
➊ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی روایت میں ہے کہ چالیس (40) ایسے موحد افراد جو شرک نہ کرتے ہوں نماز جنازہ میں شرکت کریں :
إلا شفعهم الله فيه
”تو اللہ تعالیٰ ضرور اس میت کے حق میں ان سب کی سفارش قبول فرمالیں گے ۔“
[مسلم: 948 أيضا ، أبو داود: 3170 ، ابن ماجة: 1489 ، أحمد: 277/1]