ماخوذ: فتاویٰ علمائے حدیث کتاب الصلاۃ جلد 1
سوال
کیا نبی کریم ﷺ مکمل قرآن کے حافظ تھے؟
الجواب
جی ہاں، نبی کریم ﷺ مکمل قرآن مجید کے حافظ تھے۔ آپ کے لیے قرآن یاد کرنے کی ذمہ داری اللہ نے اپنے اوپر لے رکھی تھی۔ جب وحی نازل ہوتی تو آپ اس کو جلدی جلدی یاد کرنے کی کوشش کرتے تاکہ کہیں یہ بھول نہ جائے۔ تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو تسلی دی کہ آپ اسے نہیں بھولیں گے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿نَّ عَلَينا جَمعَهُ وَقُرءانَهُ ١٧ ﴾… سورة القيامة
بے شک ہم پر اس کا جمع کرنا اور قراءت کرنا ہے۔