تحریر: حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
سوال
کیا ایک ہی ملک کے ایک شہر سے دوسرے شہر یا علاقے کو زکوۃ اور قربانی بھیج سکتا ہے؟
الجواب
بغیر شرعی عذر کے ایک علاقے کے لوگ دوسرے علاقے میں زکوۃ نہ بھیجیں۔
تؤخذ من اغنيائهم وترد على فقرائهم
ان کے امیروں سے لے کر اُن کے غریبوں کو زکوۃ دی جاتی ہے۔
(صحیح بخاري: ١٣٩٥ ، صحيح مسلم: ١٩)
دوسرے ملک میں قربانی کا ثبوت مجھے معلوم نہیں ہے۔