تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
زرعی زمین ٹھیکے پر دینا
مقررہ مدت اور متعین اجرت پر درہموں کے بدلے زرعی زمین ٹھیکے پر دینا جائز ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ یہودیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ وہ انہیں اس شرط پر خیبر میں رہنے دیں کہ وہ اس کی زمین پر کام کریں گے اور اس کی نصف پیداوار، وہ غلہ ہو یا پھل، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہوگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم جب تک چاہیں گے تمہیں اس پر رکھیں گے۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 3152]
[اللجنة الدائمة: 9129]