سوال
مغرب کی سنتوں میں سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص پڑھنا کیسا ہے؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
مسند احمد میں یہ روایت موجود ہے، اور شیخ شعیب ارناؤط نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیس سے زیادہ مرتبہ مغرب کی سنتوں میں ان سورتوں کی تلاوت فرمائی ہے۔