مسجد میں قبر شامل کرنے اور نئی مسجد بنانے کا حکم
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل, جلد 02

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایک مسجد پرانی اور بہت ہی تنگ ہے۔ اور اس کے اندر ایک قبر ہے۔ اب بانی مسجد اس مسجد کو گرا کر اسی جگہ نئی مسجد بنانی چاہتا ہے تو اب اگر اس قبر کر گرا کر اس کی زمین مسجد میں داخل کر دے تو شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب

بحکم روایرت ذیل اگر عند الضرورت کسی قبر عتیق کو منہدم و بے نشان کر کے مسجد میں داخل کرے ممانعت شرعیہ معلوم نہیں ہوتی، تفسیر خازن میں ہے۔
قال عبد الرحمٰن بن شبابة بین الرکن والمقام وزمزم تسعة و تسعین بنیاد ان قبر ھود و صالح و شعیب و اسماعیل علیھم الصلوٰة والسلام فی تلك البقعة
’’عبد الرحمن بن شبابہ نے کہا کہ چاہ زمزم اور مقام ابراہیم اور رکن کے درمیان ننانوے نبیوں کی قبریں ہیں اور ہود اور صالح اور شعیب اور اسماعیل علیہ السلام کی بھی اسی میدان میں قبریں ہیں۔‘‘
ملا علی قاری شرح مشکوٰۃ میں لکھتے ہیں۔
وذكر غيره ان قبر إسماعيل عليه السلام فى الحجر تحت الميزاب وان فى الحطيم بين الاسود زمزم قبر سبعين بنيا
’’اور بعض علماء نے کہا کہ اسماعیل علیہ السلام کی قبر حجر میں پرنالے کے نیچے ہے اور حطیم کے اندر حجر اسود اور زمزم کے درمیان ستر (۷۰) نبیوں کی قبریں ہیں۔‘‘
اس سے ثابت ہوا کہ بے نشان و نامعلوم قبر کا مسجد میں ہونا شرعاً ممنوع نہیں۔ واللہ اعلم (حررہ عبد الجبار عبد اللہ الغزنوی عفی عنہما (فتاویٰ غزنویہ ص ۱۶)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!