یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔
سوال:
میں نے ایک عورت سے منگنی کی اور الحمدللہ منگنی کے دوران میں نے اس کو قرآن مجید کے بیس پارے حفظ کرائے۔ میں محر م کی موجودگی میں اس کے پاس بیٹھ جاتا ہوں اور وہ شرعی پردے کی پابندی کرتی ہے۔ الحمدللہ ہماری مجلس میں صرف دینی گفتگو ہوتی ہے یا قرأت قرآن کے متعلق بات چیت ہوتی ہے جبکہ ملاقات کا وقت بھی تھوڑا ہی ہوتا ہے۔ کیا ہماری یہ ملاقات شرعاً غلط تو نہیں ہے؟
جواب:
یہ مناسب اور لائق نہیں ہے، کیونکہ اس کا یہ احساس کہ اس کے پاس بیٹھنے والی اس کی منگیتر ہے غالباً اس کی شہوت کو بھڑکائے گا۔ اور زوجہ اور مملوکہ لونڈی کے علاوہ کسی پر شہوت کا ابھرنا حرام ہے، اور جو چیز حرام کی طرف لے جاتی ہے وہ بھی حرام ہے۔
(محمد بن صالح العثيمين رحمه الله)