مخفی طلاق کا حکم

فتویٰ علمائے حرمین

سوال: ایک شخص طویل مدت تک اپنی بیوی سے غائب رہا اور اس نے اپنی بیوی کو اپنے اور اپنے نفس کے درمیان طلاق دے دی اور بیوی کو اس کی خبر نہ دی تو کیا اس سے طلاق واقع ہو جائے گی؟
جواب: طلاق واقع ہو جائے گی اگرچہ وہ بیوی کو خبر نہ دے ۔
جب انسان طلاق کا لفظ بولے اور کہے: میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی تو بیوی پر طلاق پڑ جائے گی ، خواہ اسے علم ہو یا نہ ہو ۔ لہٰذا اگر فرض کر لیا جائے کہ بلاشبہ اس بیوی کو تین حیض گزرنے کے بعد اس طلاق کا علم ہوا تو بے شک اس کے طلاق سے بے خبر ہونے کے باوجود اس کی عدت پوری ہو گئی ۔ اسی طرح اگر کوئی شخص فوت ہو جائے اور اس کی بیوی کو عدت وفات گزر جانے کے بعد خاوند کی وفات کی خبر ہوئی تو اب اس پر عدت نہیں ہے ، کیونکہ مدت ختم ہونے کے ساتھ اس کی عدت پوری ہو گئی ۔ (محمد بن صالح العثمین رحمہ اللہ )

یہ تحریر اب تک 4 لوگ پڑھ چکے ہیں، جبکہ صرف آج 1 لوگوں نے یہ تحریر پڑھی۔
Close Menu

نئی تحریریں ای میل پر حاصل کریں، ہفتے میں صرف ایک ای میل بھیجی جائے گی۔

واٹس اپ پر چیٹ کریں
1
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ

ہمارا فیس بک پیج ضرور فالو کریں

https://www.facebook.com/pukar01

ویب سائٹ پر کسی بھی طرح کی خرابی نظر آنے کی صورت میں سکرین شاٹ ہمیں واٹساپ کریں یا وائس میسج پر مطلع کریں۔ نیز آپ اپنی تجاویز اور فیڈبیک بھی ہمیں واٹس اپ کر سکتے ہیں۔

جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا كَثِيْرًا وَجَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء