محرم کے روزے مستحب ہیں
تحریر: عمران ایوب لاہوری

محرم کے روزے مستحب ہیں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا ، رمضان کے بعد کون سا روزہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
شهر الله المحرم
”اللہ تعالی کے ماہ محرم کا ۔“
[مسلم: 1123 ، كتاب الصيام: باب فضل صوم المحرم ، أبو داود: 2429 ، ترمذى: 740 ، ابن ماجة: 1742 ، نسائي: 1913 ، دارمي: 21/2 ، أحمد: 342/2]
معلوم ہوا کہ ماہ محرم کے روزے نہایت فضیلت والے ہیں ، لٰہذا اس ماہ میں کثرت سے روزے رکھنے چاہیں البتہ یوم عاشورا (دس محرم) کا روزہ ان میں سب سے زیادہ موکد ہے۔ جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ یوم عاشورا ایسا دن ہے کہ جاہلیت میں قریش اس کا روزہ رکھتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی یہ روزہ رکھا کرتے تھے۔
پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو یہ روزہ خود بھی رکھا اور لوگوں کو بھی اس کا حکم دیا۔ پھر جب رمضان فرض کر دیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چاہے یہ روزہ رکھ لے اور جو چاہے چھوڑ دے۔“
[أحمد: 29/6 ، بخاري: 1592 ، كتاب الحج: باب قول الله تعالى جعل الله الكعبة ، مسلم: 1125 ، أبو داود: 2442]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1