مجلات کا خریدنا
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

میں مفید قسم کے رسائل و جرائد پڑھنے کا شوق رکھتی ہوں اور ان سے استفادہ کرتی ہوں، لیکن ان میں موجود تصویروں کے بارے میں مشکل سے دو چار رہتی ہوں۔ کیا ان مجالات کے خریدنے میں کوئی حرج ہے ؟ مطالعہ کے بعد ان کا کیا کروں ؟ کیا انہیں سنبھال کر رکھوں ؟ جبکہ مجھے ان کی ضرورت بھی رہتی ہے۔ یا انہیں نذر آتش کردوں ؟

جواب :

آپ مفید قسم کے رسائل و جرائد کا مطالعہ کر سکتی ہیں۔ ان سے دینی، ادبی اور اخلاقی فوائد حاصل کر سکتی ہیں۔ جہاں تک تصویروں کا تعلق ہے تو سیاہی وغیرہ سے انہیں مٹا دیں جس سے ان کا اثر زائل ہو جائے یا چہرہ مسخ ہو جائے یا انہیں کسی طرح ڈھانپ دیں یا صندوق یا الماری وغیرہ میں بند کر دیں۔ اگر ضرورت نہ ہو تو انہیں جلایا بھی جا سکتا ہے۔
(شیخ محمد بن صالح عثیمین)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے