ماں کی غیر ارادی غفلت اور کفارہ کی شرعی حیثیت
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

ماں نے اپنی شیر خوار بیٹی کو بستر پر لٹایا اور خود دوسرے بچوں کے پاس جا کر بیٹھ گئی جب بچے سو گئے تو وہ بھی غلبہ نیند کی وجہ سے وہیں سو گئی۔ جب بیدار ہوئی تو دیکھا کہ روتے روتے بچی کا برا حال ہے جس کے اثر سے وہ اس حالت میں ہو گئی کہ اسے ہسپتال میں داخل کرانا پڑا اور پھر چند دن بعد وہ اس سبب سے دم توڑ گئی۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس ماں پر کفارہ واجب ہے ؟

جواب :

بصورت صحت سوال بچی کی ماں پر کوئی کفارہ واجب نہیں، کیونکہ ماں کسی بھی طرح کی بچی کی موت کا سبب نہیں ہے۔ وبالله التوفيق
(سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے