تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
سوال:
میں لباس کیسے اتاروں کہ شیطان میرا بدن نہ دیکھ سکے ؟
جواب :
سیدنا علی بن ابی طالب اور انس بن مالک رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ستر ما بين أعين الجن و عورات بني آدم إذا وضع أحدهم ثوبه أن يقول: باسم الله
”جنات اور بنی آدم کی شرم گاہوں کے درمیان پردہ یہ ہے کہ جب بندہ کپڑا اتارے تو بسم الله پڑھ لے۔“ [سنن الترمذي رقم الحديث 606، صحيح الجامع رقم الحديث 3610 ]
بسم الله پڑھ لینا گویا بنی آدم پر ایک مہر ہے، جس کو شیطان کھول نہیں سکتا۔ بعض علماے کرام نے کہا ہے کہ ظاہر پر توقف کرتے ہوئے بسم الله کے ساتھ الرحمن الرحيم کا اضافہ نہ کیا جائے (یعنی صرف بسم الله ہی پڑھی جائے نہ مکمل بسم الله الرحمن الرحيم )۔