تحریر: عمران ایوب لاہوری
قراءتِ قرآن میں سورتوں کی ترتیب
نہ تو واجب ہے اور نہ ہی سنت مؤکدہ ہے اور اس کے دلائل حسب ذیل ہیں:
➊ حدیث نبوی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نماز میں پہلے سوره بقره پھر سوره نساء اور پھر سوره آل عمران تلاوت فرمائی۔ (حالانکہ سورہ نساء ، سورہ آل عمران کے بعد ہے۔ )
[مسلم: 772 ، أحمد: 382/5]
➋ امام بخاریؒ نے باب قائم کیا ہے کہ
باب الجمع بين السورتين فى الركعة والقراءة بالخواتيم و بسورة قبل سورة وبأول سورة
”دو سورتیں ایک رکعت میں پڑھنا یا سورتوں کی آخری آیات یا سورتوں کو تقدیم و تاخیر سے پڑھنا یا سورتوں کی پہلی آیات پڑھنے کا بیان ۔“ اور اس عنوان کے تحت انہوں نے کچھ آثار و روایات نقل کی ہیں کہ جو اس مسئلے کے اثبات کے لیے کافی ہیں۔