غیر عورت کو قبر میں کیسا مرد اتارے
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کے جنازے میں حاضر ہوئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبر پر بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا کہ :
هل فيكم من أحد لم يقارف الليلة؟
”کیا ایسا آدمی بھی یہاں کوئی ہے جو آج رات کو عورت کے پاس نہ گیا ہو؟“
یہ سن کر حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر تم قبر میں اترو۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ اترے اور میت کو دفن کیا ۔
[بخاري: 1342 ، كتاب الجنائز: باب من يدخل قبر المرأة ، أحمد: 126/3 ، ترمذى: فى الشمائل: 327]
(نوویؒ) یہ حدیث اُن احادیث میں سے ہے جن سے یہ دلیل پکڑی جاتی ہے کہ صرف مرد ہی دفن کریں گے خواہ میت عورت ہی ہو۔
[المجموع: 289/5]
(ابن حزمؒ ) اسی کے قائل ہیں ۔
[المحلى: 144/5]