عدت کے احکام اور بیماری کی صورت میں رہنمائی

سوال

شیخ صاحب، میری والدہ کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے۔ عدت کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔ اگر بیماری ہو تو کیا اس میں کوئی رخصت ہے؟ تفصیل سے بتائیں۔

جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

عدت کی مدت چار ماہ دس دن ہے، اور اس میں عمر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ حاملہ اور غیر حاملہ کی بحث ہو سکتی ہے، لیکن یہاں یہ مسئلہ نہیں ہے۔ اگر شوہر فوت ہو جائے تو بیوی کی عمر چاہے جتنی بھی ہو، اسے چار ماہ دس دن کی عدت گزارنی ہوگی۔

عدت کے دوران کیا احتیاط کرنی چاہیے؟

◄ عدت کے دوران عورت کو خاص طور پر سنورنے، خوشبو لگانے، تیل لگانے یا اچھے کپڑے پہننے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
◄ گرمی کی وجہ سے نہانے کی اجازت ہے اور نارمل کپڑے پہن سکتی ہے۔
◄ عورت گھر میں رہے اور زیب و زینت کی اشیاء استعمال نہ کرے۔

بیماری کی صورت میں

◄ علاج اور معالجے کی ضرورت ہو تو دن کے اوقات میں ڈاکٹر کے پاس جا سکتی ہے۔
◄ دوا لینے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، بشرطیکہ شرعی حدود کا خیال رکھا جائے۔
◄ ان شاء اللہ اس میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1