ماخوذ: ماہنامہ الحدیث، حضرو
فضائل طواف
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو شخص بیت اللہ کا طواف کرے اور دو رکعت نماز پڑھے تو اسے غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔‘‘
(ابن ماجه : ٢٩٥٦ وسنده حسن)
نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جس نے بیت اللہ کا سات چکر میں طواف کر لیا تو اللہ تعالیٰ ہر ہر قدم پر اس کے گناہ معاف فرماتا ہے، ہر ہر قدم پر نیکی لکھتا ہے اور ہر ہر قدم پر درجہ بلند کرتا ہے۔‘‘
(الترمذی : ٩٥٩ وسندہ حسن)