تحریر: عمران ایوب لاہوری
صدقہ فطر کی شرط: اضافی خوراک کی موجودگی
جس کے پاس اس دن اور رات کے لیے اپنی خوراک سے زیادہ اناج نہ ہو تو اس پر صدقہ فطر واجب نہیں ہے
کیونکہ ایسی حالت میں وہ شخص خود فقراء و مساکین کے زمرے میں آتا ہے اور خود زکوٰۃ الفطر کا مستحق ہے نہ کہ اس پر زکوٰۃ الفطر واجب ہو گی۔
(صدیق حسن خانؒ) اسی کے قائل ہیں ۔
[الروضة الندية: 519/1 – 520]
(ابن قدامہؒ ) اسی کو ترجیح دیتے ہیں۔
[المغنى: 307/4]
◈ مذکورہ مسئلے کے اثبات کے لیے پیش کی جانے والی وہ روایت ضعیف ہے جس میں یہ لفظ ہیں:
اغنوهم عن الطواف فى هذا اليوم
”اس دن میں فقراء كو در بدر پھرنے سے بے نیاز کر دو۔“
[ضعيف: إرواء الغليل: 744 ، التعليقات الرضية على الروضة الندية: 553/1 ، التعليق على سبل السلام للشيخ صبحي حلاق: 63/4 ، بيهقى: 175/4 ، دار قطني: 152/2]