تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
سوال:
کیا شیطان کھڑے ہو کر کھاتا اور پیتا ہے ؟
جواب :
جی ہاں،
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
« لا يشربن أحدكم قائما، فمن نسي فليستقى»
”تم میں سے کوئی ہرگز کھڑے ہو کر نہ پیے، پس جو بھول گیا وہ قے کرے۔“ [صحيح مسلم، رقم الحديث 2026]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
« نهى أن يشرب الرجل قائما قال قتادة: قلنا: فالأكل؟ فقال: ذاك أشر أو أخبث »
”آدمی کو کھڑے ہو کر پینے سے منع کیا۔ قتادہ رحمہ اللہ نے کہا: ہم نے کہا: اور کھانا؟ تو انھوں نے کہا: وہ تو زیادہ برا اور ناپاک ہے۔“ [صحيح مسلم، رقم الحديث 2024]
پس معلوم ہوا کہ جمہور اہل علم کی انتہائی ضرورت کے بغیر کھڑے ہو کر کھانے اور پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں اور یہ کہ بیٹھ کر کھانا پینا سنت ہے۔