تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
سوال:
کیا شیطان آسمان میں فرشتوں کے درمیان گردش کرنے والی خبروں کو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد، کوئی پہچان رکھتا ہے ؟
جواب :
نہیں،
کیوں کہ الله تعالیٰ کا فرمان ہے :
وَحَفِظْنَاهَا مِن كُلِّ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ ﴿١٧﴾
”اور ہم نے اسے ہر مردود شیطان سے محفوظ کر دیا ہے۔ “ [ الحجر: 17 ]
یعنی اللہ نے آسمان کی حفاظت کے لیے شہابے پیدا کیے، جو سرکش شیاطین سے اس کی حفاظت کرتے ہیں، تاکہ وہ ملأ اعلی کی بات کی سماعت سے محروم رہیں۔ جو شیطان سرکشی اختیار کرے اور بات کو چرانے کے لیے ان سے آگے بڑھے، اس کے پاس واضح شہابیہ آتا اور اسے جلا کر راکھ کر دیتا ہے۔ کبھی کبھار وہ اپنے سے نچلے تک کوئی کلمہ القا کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ دوسرا اسے لیتا اور اپنے دوست تک پہنچا دیتا ہے۔