شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے جنات نکالنے کے منقولہ طریقے
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

کیا شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے جنات نکالنے کا کوئی طریقہ منقول ہے

جواب :

جی ہاں،
ان سے یہ چیز تکرار سے ملتی ہے، جیسا کہ ابن قیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، وہ کہتے ہیں :
میں نے اپنے شیخ کو دیکھا کہ وہ جسے جن تنگ کرتا، اس کی طرف اس کو بھیجیتے جو روح کو مخاطب ہو کر کہتا: شیخ نے مجھے کہا ہے کہ تو نکل جا، یہ تیرے لیے حلال نہیں ہے۔ پھر مصروع (دورے والے) کو افاقہ ہو جاتا۔ بسا اوقات وہ خود اسے مخاطب کرتے تھے اور کبھی وہ سرکش روح ہوتی تو اسے مار کر نکالتے تھے، پھر مصروع صحت یاب ہوتا اور زیادہ تر وہ مریض کے کان میں اللہ تعالی کا یہ فرمان پڑھتے تھے۔
« أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ ‎ ﴿١١٥﴾ »
”تو کیا تم نے گمان کر لیا کہ ہم نے تمھیں بے مقصد ہی پیدا کیا ہے اور یہ کہ بے شک تم ہماری طرف نہیں لوٹائے جاؤ گے؟“ [المؤمنون: 115]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے