سوال:
شوپیفائی (Shopify) میں کام کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب از فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
شوپیفائی کیا ہے؟
شوپیفائی (Shopify) ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جو ورڈپریس کی طرح ایک ٹول کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ اپنی آن لائن شاپ بنا سکتے ہیں اور آن لائن سیلنگ کے لیے سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
شرعی حکم:
- بذات خود شوپیفائی میں کوئی ایسی چیز موجود نہیں ہے، جس کی بنیاد پر اسے ناجائز قرار دیا جائے۔
- اس کا استعمال اچھا یا برا مکمل طور پر صارف کی نیت اور طریقہ کار پر منحصر ہے۔
- اگر اس پلیٹ فارم کو جائز اور حلال تجارت کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ جائز ہے۔
- ناجائز یا حرام اشیاء کی فروخت کے لیے استعمال کرنا حرام ہوگا۔
واللہ اعلم: