وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ عَلَ: ( (الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ: النَّخْلَةِ، وَالْعِنَبَةِ)))
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: ”شراب ان دو درختوں سے کشید ہوتی ہے کھجور اور انگور سے۔ “
تحقیق و تخریج:
[مسلم: 1985]
وَعِنْدَ أَبِي دَاوُدَ مِنْ رِوَايَةِ شَهْرِ بَنِ حَوَشُبٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ، نَهَى رَسُولُ اللَّهِ مَ عَنْ كُلِّ مُسْكِرٍ، وَمُفَتِي)
ابو داؤد میں شہر بن حوشب سے مروی ہے اور وہ ام سلمہ سے روایت کرتے ہیں، فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر اس چیز سے منع فرمایا جو نشہ آور ہو اور عقل پر پردہ ڈال دینے والی ہو۔
تحقيق وتخريج:
حدیث ضیعف ہے۔
[الامام احمد: 309/6، ابوداؤد: 3682]
فوائد:
➊ زیادہ تر شراب انگور اور کھجور سے کشید کی جاتی ہے۔
➋ انگور اور کھجور کے علاوہ دیگر اشیاء سے کشید شدہ شراب بھی حرام ہے۔
➌ انگور کی بیل پر بھی شجر کے لفظ کا اطلاق ہوتا ہے۔ جس کا معنی درخت ہوتا ہے۔