سوال:
کیا سینگی طریقہ علاج ہے اور کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تعریف کی ہے ؟
جواب :
جی ہاں،
وہ تو بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
« الشفاء فى ثلاث: شربة عسل، وشرطة محجم، وكية بنار، وأنهى أمتي عن الكي»
”شفا تین چیزوں میں ہے۔ شہد پینے میں، عمده سینگی میں اور آگ کے ساتھ داغنے میں اور میں اپنی امت کو (آگ کے ساتھ) داغنے سے منع کرتا ہوں۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 5356]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا :
«ما مررت ليلة أسري بي بملإ من الملائكة إلا قالوا: يا محمد! مر أمتك بالحجامة »
”جس رات مجھے اسرا و معراج کرایا گیا تو میں فرشتوں کے جس گروہ کے پاس سے گزرا، اس نے کہا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنی امت کو سینگی کا حکم دو۔“ امام ترمذی نے اسے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔