تحریر: فضل اکبر کا شمیری
الصحيفة الصادقتہ
عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ وہ مشہور صحابی ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث لکھ لیتے تھے۔ سیدنا ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں:
’’ما من أصحاب النبى صلى الله عليه وسلم أحد أكثر حديثا عنه مني إلا ما كان من عبدالله بن عمرو فإنه كان يكتب ولا أكتب‘‘
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں مجھ سے زیادہ حدیثیں آپ سے بیان کرنے والا کوئی نہیں تھا سوائے عبداللہ بن عمرؓ کی وہ حدیثیں لکھتے تھے اور میں نہیں لکھتا تھا۔
(صحیح البخاری : ۱۱۳)
سید نا عبد اللہ بن عمرؓ کی لکھی ہوئی کتاب کا نام ’’الصحيفة الصادقة‘‘ ہے۔