یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔
سوال :
کیا کسی فوت شدہ شخص، خاص طور پر خاوند کے لئے غم میں سیاہ لباس پہننا جائز ہے ؟
جواب :
مصائب کے وقت سیاہ لباس پہننا باطل اور بےاصل شعار ہے۔ مصیبت کے وقت انسان کو شریعت کے مطابق ہی سب کچھ کرنا چاہئے۔ مثلاً انا لله وانا إليه راجعون پڑھنا چاہئیے۔
اللهم اجرني فى مصيبتي وأخلف لى خيرا منها [ صحيح مسلم، كتاب الجنائز حديث 3 ]
کہنا چاہئے، جب وہ بحالت ایمان اور ثواب کی نیت سے ایسا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کا اجر و ثواب اور نعم البدل عطا فرمائے گا، رہا کوئی مخصوص لباس مثلاً سیاہ وغیرہ تو یہ ایک بےاصل، باطل اور قابل مذمت چیز ہے۔
(شیخ محمد بن صالح عثیمین حفظ اللہ)