سودی کاروباری شخص کے حلال مال سے مسجد یا کنواں بنانے کا حکم
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید سودی کاروبار کرتا ہے وہ اپنے پاس کسی دوسرے گاؤں میں مسجد یا کنواں برائے رفاع عام بنوانا چاہتا ہے، لیکن لوگ اس کی سود خوری کی وجہ سے انکار کرتے ہیں، زید کہتا ہے کہ سودی کاروبار میں لگے ہوئے اور سودی روپوں کے علاوہ میرے پاس غیر سودی اور حلال کی کمائی کے روپے بھی ہیں، جس سے مسجد یا کنواں بنواؤں گا کیا زید کے قول کی تصدیق کی جائے اور مسجد وغیرہ بنوانے کی اجازت دے دی جائے؟

الجواب

سود خور زید اپنی حلال کمائی سے اور ان روپوں سے جن کو ان سودی کاروبار میں نہیں لگا رکھا ہے مسجد وغیرہ بنوا سکتا ہے، اس میں بلاشبہ نماز جائز اور موجب ثواب ہو گی۔ اور کنویں سے فائدہ اٹھانا جائز ہو گا، زید کی تصدیق یعنی اس کو اس قول میں سچا سمجھنے سے کوئی مانع موجود نہیں ہے۔ کفار مکہ نے اپنی کمائی سے خانہ کعبہ کی تعمیر کی تھی، اور اب بھی کوئی غیر مسلم تعمیر مسجد کو ثواب اور پن کا کام سمجھ کر حلال کمائی سے امداد کرنا چاہے تو اس کا قبول کرنا جائز ہو گا۔ (مولانا) عبید اللہ رحمانی شیخ الحدیث مدرسہ، محدث دہلوی جلد نمبر ۱۰، ش نمبر ۵)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل
ٹیلی گرام

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!