تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
سوال:
نیند سے قبل شیطان مردود سے حفاظت کا حصول کیسے ہو گا ؟
جواب :
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ شیطان نے ان سے کہا:
”جب تو اپنے بستر پر جائے تو اول سے آخر آیت الکرسی پڑھ: «الله لا إله إلا هو الحى القيوم» اور اس نے مجھے کہا: اللہ کی طرف سے تیرا ایک محافظ قائم ہوںجائے گا اورصبح تک شیطان تیرے قریب نہیں آئے گا۔ پھر نبی اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: بلاشبہ اس نے جھوٹا ہونے کے باوجود تجھ سے سچ بولا ہے۔ وہ شیطان تھا۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 2311]