سنن مہجورہ: قیام اللیل کے لئے بیدار ہوتے وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر
تحریر: ابو الریان نعیم الرحمن

  رسول کریم ﷺ کی سنتوں میں سے ایک سنت جس کو ہم بھلا بیٹھے ہیں‘‘ إلَّا مَا رَحِمَ رَبِّیْ’’ اپ ﷺ ہر حال میں اپنے مالک حقیقی کو یاد رکھتے اور اسی بات  کا حکم اپنی محبوب امت کو دیتے۔اللہ کریم کی شان پر قربان جاؤں جس نے اپنے محبوب کی ہر ادا کو محفوظ رکھا۔ اور اپنے بندوں پر ان اداؤں  کو ظاہر فرمایا اگرچہ وہ آدھی رات کی کسی گھڑی میں ہو یا دن کے اجالوں میں ادا کی گئی ہو، انھی اداؤں میں سے ایک ادا اور سنت جس کو جاننے کےلئے عاصم بن حمید سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے اور سوال کیا کہ جب آپ ﷺ قیام اللیل کے لئے بیدار ہوتے تو کونسی دعا پڑھتے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ تم نے مجھ سے ایسی بات کے متعلق پوچھا ہے جس کے متعلق تم سے پہلے کسی نے نہیں پوچھا، پھر اس سنت مشعل کے متعلق بیان فرماتی ہیں جس کو ہم نے بجھا دیا۔

‘‘کان رسول اللہ ﷺ یکبر عشراً و یحمد عشراً و یسبح عشراً و یھلل عشراً و یستغفر عشراً ویقول : اللھم اغفرلي و اھدني و ارزقني و عافني، أعوذ باللہ من ضیق المقام یوم القیامۃ’’
۱۔ رسول اللہ ﷺ دس مرتبہ َاللہُ اَکْبَرُ کہتے ، اللہ سب سے بڑا ہے۔
۲۔ اَلْحَمْدُ لِلہِ دس مرتبہ       تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔
۳۔سُبْحَانَ اللہِ دس مرتبہ      پاک ہے اللہ
۴۔لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ دس مرتبہ     کوئی معبود برحق نہیں ہے مگر صرف ایک اللہ
۵۔اَسْتَغْفِرُاللہ دس مرتبہ      اے اللہ مجھے بخش دے
آپ فرماتے : ‘‘اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْ زُقْنِیْ وَعَافِنِیْ’’
اے اللہ!مجھے بخش دے، مجھے ہدایت عطا فرما، مجھے رزق عطا فرما اور مجھے عافیت دے۔

‘‘اَعُوْذُ بِاللہِ مِنْ ضِیْقِ الْمَقَامِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ’’میں قیامت کے دن کی تنگی سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔(سنن ابی اداود:۷۶۶وقال الألبانی:حسن صحیح و سنن النسائی ۲؍۲۰۹ح۱۶۱۸وسندہ حسن)

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں ان سنتوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے جو آج ہم بھول چکے ہیں۔ کیونکہ سنت نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے میں دونوں جہانوں کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔ واضح رہے کہ سنت وہی قابل حجت و عمل ہو گی جو صحیح احادیث سے ثابت ہو۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل
ٹیلی گرام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!