هلاکت خیز گناه
سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’سات ہلاک کر دینے والے گناہوں سے بچو۔‘‘
عرض کیا گیا :
اے اللہ کے رسول ! وہ کون سے ہیں؟
آپ نے فرمایا:
➊ اللہ کے ساتھ شرک کرنا ۔
➋ جادو ۔
➌ جس جان کا قتل اللہ نے حرام کیا ہے اسے (ناحق) قتل کرنا ۔
➍ یتیم کا مال کھانا ۔
➎ سود کھانا ۔
➏ میدان لڑائی سے بھاگ جانا ۔
➐ پاک دامن بے خبر خواتین پر تہمت لگانا۔
(صحيح البخارى: ٢٧٦٧ ، صحيح مسلم: ۸۹ واللفظ له)