روزہ افطار کرنے کی مسنون دعا
تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ

روزہ افطار کرنے کی دعا
سوال : ہمیں پتا چلتا ہے کہ افطاری کی بعض دعائیں من گھڑت یا ضعیف ہیں تو صحیح دعا کون سی ہے ؟
جواب : حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں :
«كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا افطر، قال: ذهب الظما وابتلت العروق وثبت الاجر إن شاء الله » [ابوداؤد، كتاب الصيام : باب القول عند الافطار 2357، مستدرك حاكم 422/1دارقطني 1185/2]
امام حاکم رحمہ اللہ اور امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہما نے اسے صحیح کہا: ہے جب کہ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو حسن کہا ہے۔
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب روزہ افطار کرتے تو کہتے : ”پیاس چلی گئی، رگیں تر ہو گئیں اور اگر اللہ نے چاہا تو اجر ثابت ہو گیا۔“
نیز : «اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ لَكَ صُمْتُ وَعَلٰي ذِكْرِكَ اَفْطَرْتُ » یہ دعا مرسل روایت میں ہے اور مرسل روایت محدثین کے ہاں ضعیف کی اقسام سے ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: