تحریر: عمران ایوب لاہوری
دو رکعتوں میں ایک ہی سورت کی قراءت جائز ہے
حضرت معاذ بن عبد الله جھنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے انہیں خبر دی کہ اُس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز صبح کی دونوں رکعتوں میں إذا زلزلت …. تلاوت فرمائی ۔ (راوی کہتا ہے کہ ) مجھے علم نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے یا جان بوجھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قراءت کی ۔
[حسن: صحيح أبو داود: 730 ، كتاب الصلاة باب الرجل يعيد سورة واحدة فى الركعتين ، أبو داود: 816]
(ابن حجرؒ) ظاہر یہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جان بوجھ کر اس سنت کی دلیل فراہم کرنے کے لیے ایسا کیا ۔
[المرعاة: 177/3]