دس محرم کے روزے کی ابتدا اور مقصد
تحریر: عمران ایوب لاہوری

دس محرم کے روزے کی ابتدا اور مقصد
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کو دس محرم کا روزہ رکھتے ہوئے دیکھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس کا سبب معلوم کیا تو انہوں نے کہا یہ ایک اچھا دن ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے موسی علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو ان کے دشمن سے نجات دی تھی اس لیے موسی علیہ السلام نے یہ روزہ رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
فانا أحق بموسى منكم فصامه وأمر بصيامه
”پھر موسی علیہ السلام کے ہم تم سے زیادہ مستحق ہیں چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن روز رکھا اور صحابہ رضی اللہ عنہم کو بھی اس کا حکم دیا۔“
[بخارى: 2004 ، كتاب الصوم: باب صوم يوم عاشورا ، مسلم: 1130 ، احمد: 291/1 ، أبو داود: 3444 ، ابن ماجة: 1734 ، حميدي: 515 ، دارمي: 22/2 ، شرح السنة: 1782 ، ابن حبان: 3625 ، ابن خزيمة: 2084]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1