سوال
ایک شخص کو اللہ تعالیٰ کے دیدار کا شدید شوق تھا۔ وہ ایک دن نشے کی حالت میں سو گیا اور خواب میں دیکھا کہ وہ آسمان کی طرف بلند ہو رہا ہے، اس کے چاروں طرف نور ہے، اس کا جسم جل رہا ہے لیکن اس کی آنکھیں سلامت ہیں۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
نشہ کرنے والے شخص کا خود کو نشے میں اڑتا ہوا دیکھنا اس کے تخیلات کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ یہ صرف اس کی سیلانی طبیعت اور ذہنی حالت کی عکاسی کرتا ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔