حنوط شدہ جانور رکھنے کا حکم
مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

493- حنوط شدہ جانور رکھنے کا حکم
حنوط شدہ جانور رکھنا منع کردہ تصویر کے حکم میں نہیں، کیونکہ آپ نے وہ چیز رکھی ہے جو اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہے۔ کیا وہ اللہ کی مخلوق نہیں؟ لیکن ایک بات غور طلب ہے کہ اگر یہ جانور ایسا ہے جس کا گوشت کھایا نہیں جاتا تو وہ پلید ہے، اسے رکھنا جائز نہیں، لیکن اگر وہ ایسا جانور ہو جس کا گوشت کھانا حلال ہو لیکن اسلامی طریقے کے مطابق ذبح نہ کیا گیا ہو تو وہ بھی ناپاک ہے اور اسے رکھنا بھی ناجائز ہے، لیکن اگر وہ ایسا جانور ہو جس کا گوشت کھانا حلال ہو اور تم نے اسے اسلامی طریقے کے مطابق ذبح کیا، پھر حنوط کر دیا تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ اگر اس کام میں بہت زیادہ رقم خرچ کی جاتی ہو تو پھر یہ مال ضائع کرنے کی قبیل سے ہے۔
[ابن عثيمين: نورعلي الدرب: 17/147]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!