ماخوذ: فتاویٰ علمائے حدیث، کتاب الصلاۃجلد 1
سوال
شوال،ذی القعدہ یاذی الحجہ میں عمرہ کرنا، جبکہ حج کرنے کا ارادہ ہو، کیسا ہے ؟
الجواب
عمرہ سال کے تمام مہینوں کے تمام دنوں میں کیا جا سکتا ہے ،عمرہ کے لئے کوئی خاص ایام نہیں ہیں۔آپ حج کے ان ایام میں بھی عمرہ کر سکتے ہیں۔خواہ آپ کا حج کرنے کا ارادہ ہو یا نہ ہو۔ نیز یاد رہے کہ حج تین اقسام(مفرد،قران اور تمتع) میں سے دو (قران اور تمتع)میں عمرہ بھی ساتھ ہوتا ہے۔ اور حج کی جن اقسام میں عمرہ بھی ساتھ کیا جاتا ہے ،ان میں قربانی کرنا بھی واجب ہے۔اور جس قسم(یعنی مفرد) میں عمرہ ساتھ نہیں ہوتا اس میں قربانی بھی نہیں ہے۔