تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
10۔ جنات کی کتنی قسمیں ہیں ؟
جواب :
حدیث نبوی میں جنات کی تین اصناف بیان کی گئی ہیں۔
ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
الجن على ثلاثة أضاف : صنف لهم أجنحة يطيرون فى الهواء، وصنف حيات وكلاب، وصنف يحلون ويظعنون
”جن تین قسم کے ہیں :
➊ جن کے پر ہیں اور وہ ہوا میں اڑتے ہیں۔
➋ سانپ اور کتے وغیرہ ہیں۔ یعنی بعض جن سانپ اور کتے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
➌ وہ جنات جو زمین میں سکونت اختیار کرتے اور سفر وغیرہ کرتے ہیں۔ “ [ الطبراني فى المعجم الكبير 18057 ]