سوال:
اگر کسی شخص کی فرض نماز رہتی ہو اور اس نے تین رکعات پڑھی ہوں، پھر اگلی نماز کی جماعت کھڑی ہو جائے اور وہ سلام پھیر دے، تو کیا وہ دوبارہ دو رکعات پڑھے گا یا چار؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
نماز دوبارہ شروع کرنا:
- اگر کسی شخص نے نماز توڑ دی ہو، تو اسے پوری نماز دوبارہ شروع سے ادا کرنی ہوگی۔
- اگر وہ نماز چار رکعات والی تھی، تو وہ چار رکعات ادا کرے گا۔
- اور اگر وہ نماز دو رکعات والی تھی، تو دو رکعات ادا کرے گا۔