تحریر: عمران ایوب لاہوری
تدفین کے بعد میت کے لیے استغفار کرنا مشروع ہے
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب میت کی تدفین سے فارغ ہوتے تو اس پر ٹھہرتے اور فرماتے:
استغفروا لأخيكم وسلوا له التثبيت فإنه الآن يسئال
”اپنے بھائی کے لیے بخشش طلب کرو اور اس کے لیے ثابت قدمی کا سوال کرو یقیناً اس سے اب سوال کیا جا رہا ہے ۔“
[صحيح: صحيح أبو داود: 2758 ، كتاب الجنائز: باب الاستغفار عند القبر للميت ، أبو داود: 3221 ، حاكم: 370/1 ، بيهقى: 56/4]