تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
تحفہ دینے والے کا کسی دوسرے آدمی سے وہی چیز خرید لینا
سوال:
ایک آدمی نے کسی کو ایک گاڑی بغیر کسی عوض کے ہبہ کی، اس نے وہ گاڑی کسی دوسرے آدمی کو بیچ دی، اس پہلے مالک نے، جس کے ہاتھوں سے یہ گاڑی تحفے کی صورت میں نکل گئی تھی، اسے اس دوسرے آدمی سے خریدنا چاہا جس کو اس نے (تحفہ لینے والے نے) بیچ دی تھی، کیا یہ جائز ہے، اور صورت تبدیل ہو جانے کی ضمن میں آتا ہے؟
جواب:
اس مذکورہ صورت میں ہبہ خریدنا جائز ہے، کیونکہ ہبہ کرنے والے نے اس سے نہیں خریدی جس کو اس نے ہبہ کی تھی۔
[اللجنة الدائمة: 13491]