بیوی کا دودھ پینے کا حکم
سوال:
میں نے اپنے چچا کے بیٹے سے شادی کی، میں اس سے محبت کرتی ہوں اور وہ مجھ سے محبت کرتا ہے۔ ہماری شادی کو ابھی چھ مہینے گزرے ہیں۔ جب بھی میں سونے لگتی ہوں تو وہ بچے کی طرح میرا دودھ چوسنے لگتا ہے، میں اس کو کہتی ہوں یہ عیب ناک کام ہے، مگر وہ باز نہیں آتا اور میں اس کے اس فعل پر اس کو زیادہ تنگ کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتی۔
جواب:
ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ میاں بیوی میں سے ہر ایک کے لیے دوسرے سے لطف اندوز ہونا جائز ہے بشرطیکہ وہ لطف اندوزی ایسی نہ ہو کہ جس کواللہ نے حرام کیا ہے مثلاًً دبر (پچھلی شرمگاہ) میں جماع کرنا، حیض اور نفاس میں جماع کرنا، ایسی عبادت (روزہ اور حج وغیرہ) میں جماع کرنا جس میں جماع کرنا حرام ہے، ظہار میں کفارہ دینے سے پہلے جماع کرنا اور اس قسم کی دیگر حالتوں میں، جو اہل علم کے ہاں مشہور ہیں، جماع کے حرام ہونے کی وجہ سے میاں بیوی پر ان حالتوں میں جماع کرنے میں حرج ہو گا۔ [محمد بن صالح العثمین رحمہ اللہ]