بیوی کا دودھ پینے پر حرمت کا حکم نہیں لگلتا
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال:

اس شخص کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے جو اپنی بیوی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اس کے پستان سے دودھ پیتا ہے؟ کیا ایسا کرنا حرام ہے یا مکروہ؟ اور کیا اس دوران جب بیوی کا دودھ خاوند کے معدے میں پہنچ جائے تو کیا اس پر اس کی بیوی حرام ہو جائے گی اور ان میں جدائی کرانا واجب ہو جائے گا؟ ہمیں شریعت کے حکم سے آگاہ کیجے، اللہ آپ کو نوازے۔

جواب:

خاوند کے لیے اپنی بیوی کا پستان چوسنا جائز ہے، اور معدے میں دودھ کے پہنچنے سے حرمت (رضاعت) ثابت نہیں ہوتی۔ و باللہ التوفیق
(سعودی فتوی کمیٹی)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے