بیمار بزرگ کے لیے پیمپر پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
فضیلۃ العالم: خضر حیات حفظہ اللہ

سوال:

اگر کوئی بزرگ بیماری کی وجہ سے پیمپر استعمال کرے تو کیا وہ اس حالت میں نماز ادا کر سکتا ہے؟

جواب از فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ

اگر کوئی بزرگ پیشاب یا پاخانے پر قابو نہ رکھ سکے اور وقفے وقفے سے غلاظت خارج ہوتی رہے، تو یہ اضطراری کیفیت ہے۔ ایسی صورت میں مریض کو چاہیے کہ وہ پیمپر یا کوئی اور حفاظتی کپڑا استعمال کرے تاکہ گندگی باقی جسم اور کپڑوں کو آلودہ نہ کرے۔ اس کے بعد وہ نماز اور دیگر عبادات ادا کر سکتا ہے جن کے لیے طہارت ضروری ہے۔

ایسا مریض ایک مرتبہ وضو کر کے ایک فرض نماز اور اس کے ساتھ سنتیں اور نوافل ادا کر سکتا ہے، جیسا کہ نبی کریم ﷺ نے فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے فرمایا تھا:

“إِذَا كَانَ الْآخَرُ, فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي, فَإِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ”
[ابو داؤد: 286]
’جب دوسرا (استحاضہ کا خون) ہو تو وضو کرو اور نماز پڑھو، کیونکہ یہ ایک رگ کا خون ہے۔‘

البتہ، نماز ادا کرنے کے بعد وضو ختم ہو جائے گا، اور اگلی نماز کے لیے مریض کو دوبارہ استنجا کرنا ہوگا، گندے کپڑے یا پیمپر کو تبدیل کرنا ہوگا، اور نئے وضو کے ساتھ نماز ادا کرنی ہوگی۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1