بھوک کی شدت میں پہلے کھانے یا نماز کا حکم
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02

سوال

بھوک کی شدت کی صورت میں پہلے کھانا کھائے یا نماز پڑھے؟ جب وقت ہو جائے۔

الجواب

کھانا لا کر سامنے رکھ دیاگیا ہے تو کھانا پہلے کھائے۔
رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب رات کا کھانا تیار ہو اور نماز بھی کھڑی ہو جائے تو کھانا پہلے کھاؤ۔ (بخاری،کتاب الاذان،باب اذا حضر الطعام وأقیمت الصلاة، مسلم،کتاب المساجد،باب کراهية الصلاة بحضرة الطعام، ترمذی،ابواب الصلاة، باب ما جاء إذا حضرت العشاء وأقیمت الصلاة، فابدأ و ا بالعشاء)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کھانا جب سامنے رکھا جائے اور نماز کی جماعت بھی کھڑی ہو جائے تو پہلے کھانا تناول کرنا چاہیے۔ (مسلم، كتاب المساجد، باب كراهية الصلاة بحضرة الطعام)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1