بغض علی رضی اللہ عنہ کا انجام
تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ

حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے علی رضی اللہ عنہ ! اگر میری امت تجھ سے بغض رکھے گی تو اللہ تعالیٰ ان سب کو ناک کے بال دوزخ میں ڈال دے گا۔
[ميزان الاعتدال : 54/5 و اخرجه ابن جوزي فى العلل : 242/1۔ و ابن عراق فى تنزيه الشريعة : 400/1]
اس روایت کو عثمان بن عبد اللہ القرشی الشامی نے ابن لہیعہ سے نقل کیا ہے۔ اس عثمان کے نسب نامہ میں اختلاف ہے کوئی اس کانسب نامہ اس طرح بیان کرتا ہے۔ عثمان بن عبداللہ بن عمر و بن عثمان۔
خطیب کا بیان ہے کہ حاکم نے اس کا نسب نامہ اس طرح بیان کیا ہے۔ عثمان بن عبد اللہ بن عمر و بن عثمان بن عبد الرحمن بن الحکم بن ابی العاص الاموی۔
بعض نے اسے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی جانب منسو ب کیا ہے۔ اور نسب نامہ اس طرح بیان کیا ہے۔
عثمان بن عبد اللہ بن عمر و بن عثمان بن محمد بن عبد الملک بن سلیمان بن عبد الملک بن عبد اللہ بن عتبۃ بن عمر و بن عثمان بن عفان۔
ذہبی کا بیان ہے کہ نسب نامہ طویل ہے۔ اور خالص جھوٹ ہے۔ اس لیے کہ عبد اللہ القرشی اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے درمیان دس آیا تو کہاں ہوتے چھ کا ہونا بھی محال ہے۔
ابن عدی کا بیان ہے کہ یہ نصیبیں اور دار البلاد میں رہا کرتا تھا۔ یہ ثقہ راویوں کے نام سے موضوع احادیث نقل کرتا ہے۔
[ميزان الاعتدال : ج 3، ص 41]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے