سوال
کیا بارہ سنتوں جن کو سنت مؤکدہ کہا جاتا ہے، ان کی قضا دی جا سکتی ہے؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سنت مؤکدہ کی قضا کے حوالے سے تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا، لیکن اصولی طور پر سنتوں کی قضا دی جا سکتی ہے۔ اس کی بنیاد یہ ہے کہ جب فرض نماز کی قضا ممکن ہے تو سنتوں کی بھی قضا کی جا سکتی ہے۔ اس کی دلیل نبی کریم ﷺ کا عمل ہے، جیسا کہ آپ ﷺ نے ظہر کے بعد والی سنتوں کی قضا عصر کے بعد ادا کی۔