مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
اولاد میں سے کچھ کو چھوڑ کر کچھ کے لیے وقف کر دینا
اپنی اولاد میں سے کچھ کو چھوڑ کر کچھ کے لیے وقف کر دینا جائز نہیں کیونکہ اس وقف میں جانبداری ہے جو اس فرمان مصطفی کی وجہ سے حرام ہے کہ ”اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی اولاد کے درمیان عدل کرو۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 2587 صحيح مسلم 1622/18]
[اللجنة الدائمة: 4412]