امراض کے لیے دم
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

371۔ کیا تمام امراض کے لیے کوئی دم ہے ؟
جواب :
عثمان بن ابی العاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس درد کی شکایت کی، جو اسلام لانے سے لے کر اب تک ان کے جسم میں ہو رہی تھی، رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا :
«ضع يدك على الذى تألم من جسدك، فقل: باسم الله ثلاثا، وقل سبع مرات: أعود بالله وقدرته من شر ما أجد وأحاذر»
”اپنے جسم کے جس حصے میں تکلیف ہے، اس پر اپنا ہاتھ رکھا اور تین بار بسم الله کہے، پھر سات بار «أعوذ بالله وقدرته من شر ما أجد و أحاذر»، پڑھ، یعنی میں اللہ اور اس کی قدرت کے ساتھ ہر اس چیز کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جسے میں پاتا اور جس سے ڈرتا ہوں۔“ [صحيح مسلم، رقم الحديث 2202 كتاب السلام، باب استحباب وضع يده على موضع الألم عند الدعاء.]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل