اعتکاف سے متعلقہ مسائل
تحریر: عمران ایوب لاہوری

اعتکاف کی کم از کم مدت:
اعتکاف کی کم از کم کوئی مدت متعین نہیں ۔
[اللباب فى علوم الكتاب ”تفسير القرآن“ : 320/3]
(شوکانیؒ ) اسی کو ترجیح دیتے ہیں ۔
[السيل الجرار: 136/2]
اعتکاف کی جگہ میں چار پائی اور بستر بھی رکھا جا سکتا ہے
جیسا کہ سنن ابن ماجہ کی ایک روایت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی عمل موجود ہے ۔
[ضعيف: ضعيف ابن ماجة: 392 ، كتاب الصيام: باب فى المعتكف يلزم مكانا من المسجد ، ابن ماجة: 1774 ، ابن خزيمة: 2336 ، حافظ بوصيريؒ نے اسے صحيح كها هے۔ الزوائد: 243/2]
بیوی کا مسجد میں آنا ، شوہر کے سر میں کنگھی کرنا
اور اس کا سر دھونا درست ہے جیسا کہ دلائل حسب ذیل ہیں:
➊ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے مسجد میں تشریف لائیں۔
[بخاري: 2038 ، كتاب الاعتكاف: باب زيارة المرأة زوجها فى اعتكافه]
➋ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف میں ہوتے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں میں کنگھی کیا کرتی تھیں ۔
[بخاري: 2029 ، كتاب الاعتكاف: باب يدخل البيت إلا لحاجة ، مسلم: 297]
➌ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ایام ماہواری میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سر دھویا کرتی تھیں جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف میں ہوتے ۔
[بخاري: 2031 ، كتاب الاعتكاف: باب غسل المعتكف]
اعتکاف کرنے والا بغیر شہوت کے بیوی کو چھو سکتا ہے
جیسا کہ گذشتہ احادیث اس کا واضح ثبوت ہیں ۔
خواتین بھی اعتکاف بیٹھ سکتی ہیں
[المغنى: 464/4]
گذشتہ صفحات میں تفصیل سے یہ مسئلہ ذکر کیا جا چکا ہے۔ یاد رہے کہ عورتوں کے لیے گھروں میں اعتکاف بیٹھنے کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ۔
کیا استحاضہ کی بیماری میں مبتلا خواتین اعتکاف بیٹھ سکتی ہے
ایسی عورت کے لیے اعتکاف بیٹھنا درست ہے جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں میں سے ایک خاتون (حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا ) نے جو کہ مستحاضہ تھیں، اعتکاف کیا۔ وہ سرخی اور زردی (یعنی استحاضہ کا خون ) دیکھتی تھیں۔ اکثر ہم کوئی برتن ان کے نیچے رکھ دیتے اور وہ نماز پڑھتی رہتیں ۔
[بخاري: 2037 ، كتاب الاعتكاف: باب اعتكاف المستحاضه]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1