متفرق معاملات
93- ایسی دکان پر کام کرنے کا حکم جہاں داڑھی مونڈھی جاتی ہے
صحیح حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
”فرما نبرداری معروف میں ہے۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 7145 صحيح مسلم 1840/39]
نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
”خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی فرمانبرداری نہیں۔“ [سنن أبى داود، رقم الحديث 2625]
تمہیں اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے اور اس شرط پر متفق نہیں ہونا چاہیے، رزق کے دروازے بحمد اللہ بہت زیادہ ہیں جو بند نہیں بلکہ کھلے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
«وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا» [الطلاق: 2]
”جو اللہ سے ڈرے گا وہ اس کے لیے نکلنے کا کوئی راستہ بنا دے گا۔“
ہر وہ کام جس میں خدا تعالیٰ کی نافرمانی کی شرط لگائی جائے، اس کے ساتھ موافقت نہ کر، چاہے وہ کام فوج میں ہو یا اس کے علاوہ کہیں دوسری جگہ، اس کام کو چھوڑ دے، کوئی دوسرا حلال کام تلاش کر اور گناہ اور زیادتی پر تعاون نہ کر، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
«وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ» [المائدة: 2]
”اور نیکی اور تقوی پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔“
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق دے۔
[ابن باز: مجموع الفتاوي و المقالات: 345/19]